کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

Updated 11 Jun, 2022 12:48pm
By

کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

آج نیوز کے مطابق طیارہ پی اے 602 دوران پروازخراب موسم کی زد میں آگیا جبکہ طیارے میں موجود مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔

کپتان نے پشاورایئرپورٹ کےقریب (اےٹی سی) سے رابطہ کیا اور فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کر لی۔

تاہم کپتان نےطیارے کو با حفاظت پشاور ایئرپورٹ اتارلیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.