Aaj News

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

ملزم قتل کرنے بعد فرار ہوگیا ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان خواجہ سرا کے قتل کا پہلا واقعہ ہے۔
Updated 10 Jun, 2022 08:02pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 سالہ خواجہ سرا شیزا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق شیزا نامی خواجہ سرا کو رات 3 بجے اس کے دوست راشد نے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

قتل کا واقعہ سرکلر روڈ پر تاج پلازہ میں شیزا کے فلیٹ پر پیش آیا جبکہ میت کو لاہور روانہ کردیا گیا۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم راشد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم راشد ڈی آیچ کیو اسپتال میں ملازم ہے تاہم واقعے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی اسماعیل خان خواجہ سرا کے قتل کا پہلا واقعہ ہے۔

Pakistan

Transgender

DI Khan