Aaj News

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Published 10 Jun, 2022 09:21am

ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں مہمان ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے دھول چٹائی تھی۔

پاکستان نےپہلے میچ میں 306رنز کاہدف 4گیندیں قبل حاصل کیا، بابراعظم نے سنچری بنائی جبکہ خوشدل شاہ نے بھی آخری اوورز میں کمال کیا۔

cricket

Pakistan

Multan

West Indies

odi series

Pak Vs Wi