Aaj News

منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے

لاہور: شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار ملک مقصود احمد عرف مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق...
Updated 09 Jun, 2022 05:46pm

لاہور: شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار ملک مقصود احمد عرف مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ملک مقصود عرف مقصود چپڑاسی کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب دبئی میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مقصود چپڑاسی پرشریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

Shehbaz Sharif

Hamza Shehbaz

Maqsood Chaprasi

PML-N