ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں بابراعظم نے تاریخ رقم کردی

Published 09 Jun, 2022 09:45am
By

ملتان : ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تاریخ رقم کردی۔

ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے کیرئیر کی 17ویں سنچری بناتے ہوئے 103رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے دنیائے کرکٹ میں ایک غیرمعمولی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل دوسری بار 3 سنچریاں بنانے والے دنیا ئے کرکٹ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی بھی بلے باز سرانجام نہیں دے سکا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.