سپریم کورٹ نے پیکا آرڈیننس کیخلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

Published 08 Jun, 2022 03:06pm
By

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت نے میشا شفیع کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا جبکہ سول مقدمہ جاری رہے گا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پیکا آرڈیننس کی سیکشن 20 کیخلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر فوجداری کیس میں حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کیخلاف فوجداری کارروائی روک دی جائے، سول مقدمہ جاری رہے گا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.