کیا سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر صوبائی حکومت راضی ہے؟

Updated 07 Jun, 2022 07:06pm
By

کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی پی آئی کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی درخواست دائر کی تھی۔

منگل کے روز دائر درخواست کی سماعت کے دوران سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ اگر انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو ایم کیو ایم نے جس قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے وہ ممکن نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل کا کہنا تھا ‘اسی طرح حلقوں کی حد بندی بھی ممکن نہیں ہوگی’۔

اس موقع پر عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل کو سلیکٹ کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات کا جواب دینے کی ہدایت کردی ہے جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.