Aaj News

گزشتہ دور میں ترقیاتی منصوبوں کو التوا کا شکار کیا گیا: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چشمہ رائیٹ بینک 250ارب روپے کامنصوبہ ہے، اس...
Published 07 Jun, 2022 06:36pm

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چشمہ رائیٹ بینک 250ارب روپے کامنصوبہ ہے، اس منصوبےمیں65فیصدرقم وفاقی حکومت اوراداکرےگی۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاورہاؤس جنریشن کامنصوبہ شروع کیاجارہاہے، ہم نے ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان کی سڑکوں کیلئےخصوصی فنڈزمختص کیے۔

انہوں نے کہا کہ 2 یا 3 سال میں بلوچستان میں رابطوں کا ایک جال بچھایا جائے گا، بلوچستان میں زیرالتوامنصوبوں کیلئے فنڈنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت منصوبے کیلئے 35فیصد رقم ادا کرے گی، ڈیم کی تعمیرکے ساتھ بجلی منصوبےکوبھی مکمل کیاجائےگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبے کی منظوری پر خیبرپختونخوا کےعوام کومبارکباددیتاہوں، گزشتہ دورمیں ترقیاتی منصوبوں کوالتوا کا شکار کیا گیا۔

Ahsan Iqbal

Pakistan

federal government

PML-N