ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Published 07 Jun, 2022 04:38pm
By

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 2 روپے 77 پیسے مہنگا ہونے کے بعد امریکی ڈالر 202 روپے 83 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 4 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 204 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.