Aaj News

بھارتی سیاستدان کے گستاخانہ بیان پرطارق جمیل کا ردعمل آگیا

مذہبی اسکالر نے بی جے پی کی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان پرسخت ردعمل اظہارکردیا
Published 07 Jun, 2022 12:56pm

مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کا بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان پرسخت ردعمل سامنے آگیا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ“ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں“۔

ان کا مزید کنا تھا کہ امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔

یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

BJP

Blasphemy