سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

Published 06 Jun, 2022 04:50pm
By

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1854 ڈالرز فی اونس ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.