لاہور سے بھی حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

Published 06 Jun, 2022 10:46am
By

لاہور سے بھی حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، گورنر پنجاب نے نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے عازمین حج کو رخصت کیا۔

لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھی حج آپریشن شروع ہوگیا، نجی ایئرلائن کی پرواز اتوار اور پیر کی درمیانی شب 220 عازمین حج کو لے کر لاہور سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی، آج مزید 2پروازیں حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرحجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعاؤں کی خصوصی اپیل بھی کی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.