عمران خان نے کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا: فیاض الحسن چوہان

Published 05 Jun, 2022 05:04pm
By

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گیڈربھبکیوں سے عمران خان کو ڈرایا نہیں جاسکتا، عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو یہ اپنی قبر کھودیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 60 روپےکااضافہ کردیا، اسرائیل، بھارت اور امریکا نےعمران خان کی حکومت ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسرائیل کوتسلیم کرنے سے انکار کیا، عمران خان نے ملک دشمن پالیسیوں سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا، عمران خان نے صرف اداروں کو آگاہ کیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.