ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 5 روز کے دوران گرمی میں اضافے کا امکان

Published 04 Jun, 2022 06:46pm
By

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 4 سے 5 دن کے دوران دن کے درجہ حرارت میں گیر معلومی اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ درجہ میں اضافے کے بعد اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں دن کےدرجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محمکہ موسمیات نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام دھوپ میں غیر ضروری طور پر نکلنے سےگریز اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.