الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے: فواد چوہدری

Published 04 Jun, 2022 01:28pm
By

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر ہوگئی۔

اپنے ٹویٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن آئینی، انتظامی اور عوامی تینوں معیار پر متنازعہ ہو گیا، الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کو تھوڑی سی بھی عزت کا پاس ہوتا وہ استعفیٰ دے چکے ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں جب تک کرسی نیچے سے کھینچ نہ لی جائے صاحبان چمٹے رہنا کامیابی سمجھتے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.