Aaj News

ملکہ برطانیہ کی 75 سالہ تخت نشینی کی تقریبات، ایئر پورٹس پر افراتفری مچ گئی

رَش کے باعث مختلف ائر لائنز بشمول پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کردی
Published 04 Jun, 2022 12:04am

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کو 75 سال مکمل ہونے پر پلاٹینیئم جوبلی کی تقریبات کے ایئر پورٹس پر افراتفری مچ گئی ہے۔

ائیرپورٹس پر افراتفری، رش کے باعث برمنگھم اور مانچسٹر ایئر پورٹ پر مسافروں کی کئی سو میٹر پر مشتمل لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں جس کی وجہ سے دونوں ہوائی اڈوں پر فلائیٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر رَش کے باعث مختلف ائر لائنز بشمول پاکستان انٹرنیشننل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پی کے 795 اب 4 جون بروز ہفتہ کو اسلام اباد سے برمنگھم کے لئے روانہ ہوگی، پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ کو ہفتہ پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ کال سینٹر سے مسافروں کے دستیاب نمبرز پر بھی اطلاع دی جارہی ہے۔

PIA Flight

Airport

Queen Elizabeth II

birmingham