(ن) لیگ کے ہر دور میں مہنگائی کم ہوئی ہے: دانیال عزیز

Published 03 Jun, 2022 01:42pm
By

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ (ن) لیگ کے ہردورمیں مہنگائی کم ہوئی ہے۔

ن لیگی رہنماء دانیال عزیرنے پریس کانفرنس کرتے ہپوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے حکومت کومشکل فیصلے کرنا پڑرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملی ہے، عمران خان نےدوست ممالک کاراستہ بھی روک دیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم مشکل ترین حالات میں پاکستانی عوام کےساتھ کھڑےہیں، ن لیگ کےہردورمیں مہنگائی کم ہوئی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ فوری الیکشن سے پاکستان عدم استحکام کا شکارہو سکتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.