Aaj News

امریکا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک

ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں تفصیلات بتائی کہ فائرنگ کا سبب کیا تھا۔
Published 03 Jun, 2022 10:28am

امریکی ریاست آئیووا کے شہر آمیس کے چرچ میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک شخص نے جمعرات کی رات ایمز میں چرچ کے باہر 2 خواتین کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور پھر بظاہر خود کو ہلاک کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ اس شخص نے ایمز کے مضافات میں واقع ایک میگا چرچ کارنرسٹون چرچ کے باہر 2 خواتین کو قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں کو ہلاک ہونے والوں کی عمریں معلوم نہیں تھیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ گولی مارنے والے نے خود کو گولی مارلی لیکن اس کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تاہم حکام نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں کی اور نہ ہی اس بارے میں تفصیلات بتائی کہ فائرنگ کا سبب کیا تھا۔

firing incident

USA