Aaj News

وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی
Published 02 Jun, 2022 05:48pm

حکومت نے غلام نبی میمن کو انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

پولیس سروس اَف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر اِن دنوں ایڈیشنل آئی جی سندھ کے عہدے پر تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو غلام نبی میمن کو آئی جی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور کیا تاہم غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے سے متعلق کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

خیال رہے کہ غلام نبی میمن اس سے قبل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔

federal government

sindh

Govt