سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقایت دریافت
یہ دریافت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس خطے میں زندگی لاکھوں سال پہلے بھی موجود تھی
سعودی عرب میں سمندری چھپکلی کی 80 ملین سال پرانی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔
خلیجی ملک کے علاقے تبوک ریجن میں نئے تعمیر ہونے والے شہر نیوم میں تعمیراتی کام کی کھدائی کے دوران سمندری چھپکلی کی ہڈیاں دریافت ہوئیں ہیں، ماہرین کے خیال میں یہ ہڈیاں 80 ملین سال قبل موجود جانداروں کی ہیں۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ارضیاتی سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ خُشکی پر درفیات ہونے والے یہ فوسلز لاکھوں سال قبل زیر آب تھے اور یہ دریافت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس خطے میں زندگی لاکھوں سال پہلے بھی موجود تھی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.
Saudi Arabia
Most Popular












Comments are closed on this story.