صدرعارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا
صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کوطلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جبکہ آئندہ مالی سال کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10جون بروز جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔
صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے ۔
Islamabad
President
National Assembly
NA session
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.