الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اجتماعات میں شیر، گدھے اور دیگر جانوروں کو نہ لانے کی ہدایت کردی

Updated 31 May, 2022 10:42pm
By

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کو جلسے اور جلوسوں میں جانور کو استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا سیاسی سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہنا ہے کہ شیراورگدھے یا دیگرجانوروں کوجلسوں میں نہ لایا جائے کیونکہ اس سے انہیں تکلیف ہوتی ہے جو جرم ہے۔

مراسلے میں ای سی پی نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سیاسی جلوس و ریلیوں میں جانوروں سے متعلق فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ریٹرنگ افسران کو بھی اس فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.