Aaj News

پی آئی اے نے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابو پی آئی اے ...
Updated 31 May, 2022 04:51pm

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سب سے بڑے پری حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سرکاری اور پرائیوٹ 40 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

عازمین کو لے کر پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی، 200 پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس اور دو سو پروازوں ہی سے حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ عازمین کی پہلی پرواز 6 جون کواسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔

Jeddah

karachi

Islamabad

PIA Flight

Hajj