عمران خان نے مارچ کے ذریعے انتشار پھیلانے کی کوشش کی: عطا تارڑ

Updated 31 May, 2022 04:35pm
By

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نےمارچ کےذریعےانتشارپھیلانےکی کوشش کی، عمران خان کوگرفتاری کافوبیاہے،پشاورچھپ کربیٹھےہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم کسی کوعوام کی جان ومال سےکھیلنےنہیں دیں گے، کانسٹیبل کمال احمد کوگولی مارکرشہیدکردیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں ایک پولیس اہلکارکوگاڑی سے روندھنے کی کوشش کی گئی، 4 سال میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدانہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال کے دوران معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےامن وامان برقرار رکھنےکیلئے قانون میں رہتے ہوئے کارروائیاں کی، آپ دوبارہ آئے تو ہم آپ کو دوبارہ روکیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.