عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا، وزیراعظم

Updated 29 May, 2022 06:34pm
By

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا، حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ ان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے، اپنے دعوؤں کے برعکس عمران خان نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کیلئے این آر او مانگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیر ملکی سازش کی جعلی کہانی تیار کی لیکن اب عمران خان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.