صورتحال کو اس نہج تک پہنچانے میں تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں، فواد چوہدری

Published 29 May, 2022 01:03pm
By

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صورتحال کو اس نہج تک پہنچانے میں تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں، کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟

سابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی لیکن کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اورشریف چلائیں گے اور کیا ان سالوں کی طرح اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کردی جائیں؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کرجانا چاہیں گے؟ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.