عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے: احسن اقبال

Published 26 May, 2022 04:48pm
By

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل عمران خان کارکنان کو چھوڑ کر بنی گالا جاکر سوگئے، سوال یہ ہےکہ عمران خان نے25مئی کا دن کیوں چنا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک دشمنوں کیلئےسرگرمیاں کرتےہیں، پہلے بھی 14 اگست کےموقع پر دھرنا شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کوبھارت نے یاسین ملک کوسزادیناتھی، اس موقع پرعوام نےیکجہتی کامظاہرہ کرناتھا، عمران خان نےبھارت کیخلاف احتجاج روکنےکیلئےکال دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنا مقصد پورا کر کے گھرجا کرسوگئے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں تباہی پھیردی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.