پنجاب نے فسادی مارچ کو مسترد کردیا: دانیال عزیز

Updated 25 May, 2022 06:14pm
By

اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 10لاکھ افراد لانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، عوام نےعمران خان کی پیدا کردہ بےروزگاری کومعاف نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پنجاب نےفسادی مارچ کو مستردکردیا ہے، عوام نےمارچ میں شرکت نہ کرکےجواب دےدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور حواری احتساب سےبچنےکیلئےسڑکوں پرہیں، عمران خان اپنی کرپشن پراین آراومانگ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں مہنگائی کاطوفان لےکرآئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سےڈالراورمہنگائی بڑھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کومعاف نہیں کریں گے، عمران خان کو این آراونہیں دیاجائےگا، ریاست مدینہ کےدعوے داروں نے نفرت کے بیج بوئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.