میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر 4 سرکاری گاڑیاں موجود ہیں: شیخ رشید

Published 23 May, 2022 08:20pm
By

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کیلئے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں موجود ہیں۔

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں سفید کپڑوں میں اہلکاروں کے ساتھ موجود ہیں، لیکن میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جن راستوں میں رکاوٹیں پیدا کرے گی تو متبادل راستوں کا اختیار کیا جائے گا، 25 مئی کو لال حویلی سے دو بجے نکلیں گے اور میں حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پہنچوں گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.