Aaj News

عمران نیازی نوجوانوں کو ذہنی غلام بنا رہے ہیں: احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حساب ہم کونہیں، پی ٹی آئی کے وزراء نے دینا ہے، عمران نیازی...
Updated 23 May, 2022 03:51pm

لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حساب ہم کونہیں، پی ٹی آئی کے وزراء نے دینا ہے، عمران نیازی نوجوانوں کوذہنی غلام بنا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم غلام نہیں، آزاد قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت بے یقینی پھیلائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا۔

Ahsan Iqbal

lahore