Aaj News

پاک فوج کے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم

پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
Published 21 May, 2022 03:37pm

پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردیئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرقائم کیے ہیں۔

جن میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اوردادو سمیت ملک بھرمیں 27 ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کئے گئے۔

تاہم تھراورچولستان کے صحرائی علاقوں میں بھی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

جن میں ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علا ج معالجہ کیا جارہا ہے۔

ISPR

Pakistan

Heatwave