Aaj News

وزیراعلیٰ پنجاب نے گولڈن مین“ کواپنا مہمان بنا لیا

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کی محنت کو سراہا
Published 21 May, 2022 02:00pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے “گولڈن مین” سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔

آج نیوز کے مطابق اپنے چہرے اورکپڑوں پر سنہری رنگ کرکے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے والےاحسان کاظمی عرف “گولڈن مین” وزیراعلیٰ آفس لاہور پہنچے اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کی محنت کو سراہا اور کہا کہ آپ کی اسپرٹ مجھے پسند آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جہاں کام کرنا چاہتے ہیں کریں، آپ کو کوئی نہیں روکے گا، انہوں نے کہا کہ آپ جیسےمحنتی نوجوان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

تاہم “گولڈن مین” نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

punjab

Hamza Shehbaz