ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

Published 20 May, 2022 11:15pm
By

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں350 روپے کا ضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 913 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1842 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.