ملک میں سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا

Published 19 May, 2022 06:13pm
By

کراچی: ملک بھر میں سونے کے بھاؤ میں مختصر کمی دیکھی گئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 50 روپے کمی ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 350 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کی گراوٹ ہونے کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 613 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ منڈی میں 14 ڈالر اضافے سے سونا 1830 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.