پاکستان کرکٹ بورڈ 3 ملکی سیریز کیلئے ٹیم نیوزی لینڈ بھیجنے پر آمادہ
بورڈ حکام ٹیم کی مصروفیات دیکھ کر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے، ذرائع
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 ملکی سیریز کیلئے ٹیم نیوزی لینڈ بھیجنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ حکام ٹیم کی مصروفیات دیکھ کر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت ممکن ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو سہ فریقی سیریز میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کی تیسری ٹیم بنگلا دیش ہوگی۔
cricket
PCB
lahore
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.