تمام دہشتگردوں کےنیٹ ورک ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

Published 17 May, 2022 04:53pm
By

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگردوں کےنیٹ ورک ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران دہشتگردی کے تین واقعات ہوئے ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ملک دشمن دہشت گردوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں جن کا کوئی مذہب یا زبان نہیں ہے۔

کھارادر میں ہونے والے دھماکے کے بعد مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ شہری و تاجر مشکوک افراد اور چیزوں کی نشاندہی کریں، ہم سب مل کر ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتوں جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.