کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں دھماکہ، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

Updated 17 May, 2022 12:08am
By

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں واقع کپڑے کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو ہدف بنا کر تباہ کیا گیا ہے، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں دہشتگردوں نے بال بیرنگ کا استعمال کیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کئی موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر آگ بھی بھڑک اٹھی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے طلب کرلی جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کوشش کرے کوئی جانی نقصان نہ ہو پائے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جان بحق خاتون کے اہل خانہ اور 11 زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.