قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، 28نکاتی ایجنڈا جاری

Published 16 May, 2022 09:23am
By

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے، اجلاس کا 28 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اسپیکرراجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،جس میں اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج ہونے والے اجلاس کیلئے 28 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، توجہ دلاؤ نوٹسز، آرڈیننس، بلز کی پیشی اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پرتوجہ دلاؤنوٹس پیش کیا جائے گا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.