پاکستانی خاتون کرکٹرکا انوکھے اندازمیں شادی کا فوٹو شوٹ

Updated 16 May, 2022 08:50am
By

قومی کرکٹ ٹیم کی خاتون کرکٹر کا "بیٹنگ ویڈنگ" فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیازنے بیٹنگ کے انداز میں اپنی شادی کا فوٹو شوٹ کروایا، جو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو پسند آیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات امتیات نے لال شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، ساتھ ہی بَلے کے ساتھ بیٹنگ کرنے کے انداز میں تصاویر لی ہے۔

واضح رہے کہ کائنات امتیات کی حال میں قارالدین سے شادی ہوئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.