شمالی وزیرستان : میران شاہ کے قریب خودکش دھماکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید

Updated 15 May, 2022 12:28pm
By

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اہلکاروں میں پاکپتن کے 33 سالہ لانس حوالدار زبیر قادر، ہری پور کے 21 سالہ سپاہی عزیر اسفر اور ملتان کے 22 سالہ سپاہی قاسم مقصود عمر شامل ہیں۔

تاہم خودکش دھماکے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے، شہید بچوں میں11 سالہ احمد حسن، 8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.