ریاست کسی جماعت کو دھونس سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے نہیں دے سکتی: وزیر داخلہ

Updated 14 May, 2022 05:50pm
By

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ریسات پاکستان کسی بھی سیاسی جماعت کو دھونس سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے نہیں دے سکتی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ خونی مارچ والوں نے آج سیالکوٹ میں گرجا گھر پر حملہ کیا، عمران خان پہلے توہین مسجد نبوی کے مرتکب ہوئے اور آج انہوں نےگرجا گھر کو جلسہ گاہ بنانے کی کوشش کی جس سے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کواکسایا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہے ہیں، ریاست کسی جماعت کو دھونس سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے نہیں دے سکتی، عمران نیازی کو خبردار کرتا ہوں، کسی بھی حصے میں نقض امن پیدا کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیالکوٹ میں جلسے سے قبل ہی انتظامیہ نے اجازت نامہ مسترد کرکے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سےروک دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف نے جلسے کی جگہ تبدیل کردی ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.