Aaj News

وزیراعظم نے دورہ لندن میں ایک اور روز کی توسیع کردی

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم سمیت لیگی رہنما آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور مختلف امور پرحسین نواز کے دفتر میں مشاورت کریں گے۔
Published 13 May, 2022 07:44pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ لندن میں ایک اور روز کی توسیع کردی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم سمیت لیگی رہنما آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال اور مختلف امور پرحسین نواز کے دفتر میں مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی سربراہی میں لیگی وفد کا نواز شریف کے ساتھ اجلاس آج بھی جاری ہے گا جس کے باعث وزیراعظم اور وفد کے کچھ اراکین پاکستان کیلئے روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وفد میں شامل کچھ ارکان جمعہ جب کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب ہفتےکو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

london

PM Shehbaz Sharif