Aaj News

چوہدری شجاعت نے صحت سے متعلق غلط خبروں کی گردش پر وضاحت کردی

چوہدری شجاعت نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں جن پر دیہان دینے کی ضرورت نہیں۔
Published 11 May, 2022 10:41pm

لاہور: سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سوشل میڈیا پر صحت سے متعلق غلط خبریں گردش کرنے پر وضاحت جاری کردی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں جن پر دیہان دینے کی ضرورت نہیں۔

اس ضمن میں چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ان کے والد کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

Chaudhry Shujaat

social media

PMLQ