اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کر کے جواب بھی طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کر کے جواب بھی طلب کر لیا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم ملک کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اورمؤقف اپنایا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے ایف آئی اے نے نوٹس کیا۔
عدالت نے ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیااورکیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
IHC
Chief Justice
Islamabad
Most Popular
Aaj English












Comments are closed on this story.