Aaj News

ملالہ یوسفزئی کی نکاح کے بعد پہلی عید

ملالہ نے مداحوں کو پشتو زبان میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ’’عید مبارک‘‘ لکھا جبکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی۔
Published 03 May, 2022 05:26pm

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نکاح کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی عید منانے کی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ نے مداحوں کو پشتو زبان میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ’’عید مبارک‘‘ لکھا جبکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اس کے بعد ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے بھی ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں آج مسلمان عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منارہے ہیں جبکہ سعوی عرب اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ملالہ یوسف زئی کا نکاح عصر ملک کے ساتھ ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے نکاح کی تصاویر شئیر کی تھیں۔

Pakistan

Malala Yousafzai

nobel prize