کوئٹہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا گیا

Published 01 May, 2022 12:46pm
By

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں خاتون اور 4بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 9سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.