وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے دورہ متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہو گئے
By
ریاض: وزیراعظم شہباز شریف دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیئے روانہ ہو گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے جدہ سے ایک روزہ دورے کیلئے یو اے ای روانہ ہوگئے ہیں جہاں وزیراعظم اماراتی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سےابوظبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زید النہیان کی رات 9 بجے ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.