حمزہ شہباز نے وزیراعلی پنجاب کا حلف اٹھا لیا

Updated 30 Apr, 2022 06:42pm
By

لاہور: گورنرہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب میں حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

آج نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی راجاپرویزاشرف نے حلف لیا۔

تقریب میں نائب صدرن لیگ مریم نواز اورکیپٹن صفدر سمیت وفاقی وزرا اوراتحادی جماعتوں کےارکان شریک ہیں۔

دوسری جانب حلف لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وقف رہے گا، وزارت اعلیٰ کو منصب نہیں سمجھتا، عہدے کوعوام کی فلاح کیلئےاستعمال کروں گا۔

انہون نے کہا کہ عوام کے مسائل کا پورا احساس ہے، میرا ہر لمحہ عوام کے مسائل کےحل کیلئے صرف ہوگا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.