Aaj News

بین اسٹوکس انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

اس سے قبل اسٹوکس 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
Published 28 Apr, 2022 06:19pm

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) رابرٹ کی سفارش پر بین اسٹوکس کو ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل اسٹوکس 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کپتان جو روٹ دو ہفتے قبل اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ECB

Ben Stokes

Captain