وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

Published 28 Apr, 2022 09:09am
By

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہوں گے، شہبازشریف کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقات کریں گے، سعودی حکام کے ساتھ اقتصادی صورتحال پربات چیت ہوگی ۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہورہےہیں، وفاقی وزراء، مولانا فضل الرحمان اور مریم نوازشریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، شہبازشریف دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقات کریں گے ۔

ملاقات کے دوران سعودی حکام کے ساتھ اقتصادی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.